دولہا اپنی بارات چھوڑ کر کرکٹ میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم میں پہنچ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے دولہا اپنی بارات چھوڑ کر چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ دیکھنےنوتعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا۔
سٹیڈیم میں دیکھتے ہوئےجب صحافی نے دولہا سے اس کے اس غیر متوقع فیصلے کے بارے میں سوال کیا تو اس کا جواب تھا کہ اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے، کرکٹ پہلے اور شادی بعد میں ہے، اگر دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، مگر ایک انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا زیادہ ضروری ہے۔اس جواب نے نہ صرف سٹیڈیم میں موجود لوگوں کو ہنسا دیا بلکہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔
کرکٹ کے شائقین نے اس دولہے کی کرکٹ سے محبت اور جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ اس کی کرکٹ کیلئے محبت واقعی قابلِ ستائش ہے۔