چیمپئنز ٹرافی ، محمد شامی نے سب سے طویل اوور کرانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شامی

دبئی (ویب ڈیسک)  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پانچویں میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے سب سے طویل اوور کرانے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیل کے مطابق میچ کے آغاز میں ہی شامی نے پہلے اوور میں پانچ وائیڈ گیندیں پھینکیں، جس کی وجہ سے انہیں گیارہ گیندوں کا اوور کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی وہ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے طویل اوور پھینکنے والے بھارتی باؤلر بن گئے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ جسپریت بمراہ کے پاس تھا، جنہوں نے 2017 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف نو گیندوں کا اوور کیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلے اوور میں سب سے زیادہ پانچ وائیڈ گیندیں کرانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جب کہ اس سے قبل زمبابوے کے ٹیناشے پنیانگارا نے ایک اوور میں سب سے زیادہ سات وائیڈ گیندیں پھینکی تھیں۔

میچ کے دوران شامی اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آئے اور تیسرے اوور میں فزیو کی مدد لینے کے بعد کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر چلے گئے، تاہم وہ بعد میں دوبارہ باؤلنگ کے لیے میدان میں واپس آئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے