محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی

بارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج (پیر سے )ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے ،خیبر پختونخوا میں آج 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی ۔


کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2مارچ تک شدید بارشیں اور برفباری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے