دعوت ولیمہ کے دوران دولہا انتقال کرگیا

وزیرآباد(ویب ڈیسک ) پنجاب کے شہر وزیر آباد کے ایک نواحی علاقے میں دعوت ولیمہ کے دوران دولہا اچانک چل بسا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گاﺅں بین کہ چیمہ کے رہائشی حافظ عمر کا گزشتہ روز ولیمہ تھا، دعوت ولیمہ میں اچانک طبیعت بگڑنے پر دولہا کوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دولہا حافظ عمر کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے۔ حافظ عمر کی اچانک موت سے خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔
واضح رہے کہنوجوان نسل میں ہارٹ اٹیک کی بڑھتی ہوئی شرح حالیہ برسوں میں صحت کا مسئلہ بن گئی ہے، روایتی طور پر بوڑھے افراد سے وابستہ دل کے امراض اب نوجوانوں کی صحت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جنھیں ایسے قلبی خطرات سے نسبتا محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔