ایران نے پاکستان کو کاروباری ویزا فیس میں کمی کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اب ایران نے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
تفصیل کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اعلی سطح نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2023-24 میں تجارتی حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے دونوں ممالک نے کاروباری روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔