مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ ، خصوصی طیارے میں وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)غیر قانونی طور پر مقیم 4 ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جنہیں لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لئے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کیں۔
دستاویز کے مطابق خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر اسلام آباد پہنچا، طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہونا تھا لیکن ان کی آمد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔