ڈاکخانوں میں بھی نادرا کے خصوصی کاؤنٹر ز کھل گئے

لاہور(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں مختلف ڈاک خانوں میں نادرا کے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دئیےہیں، ابتدائی طور پر 5اہم ڈاکخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز قائم ہوئے ہیں۔
بتایاگیا ہےکہ لاہور ریجن کے منتخب اضلاع میں بھی 11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں لاہور کینٹ، جی پی او ، مانگا منڈی، شیر شاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ اور قصور میں یہ کانٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
نادرا لاہور ریجن کی نگرانی میں محکمہ پاکستان پوسٹ اور پنجاب ریجن کے تعاون سے یہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی سے ان کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا سکے۔اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں بھی خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن کی ضروریات کو پورا کیا جا سکا۔