چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے اثرات آنا شروع، پہلا استعفیٰ آگیا

چیمپئن ٹرافی

لندن (ویب ڈیسک) چیپمئنز ٹرافی میں افغانستان کیخلاف دردناک شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے استعفیٰ دیدیا ۔

مستعفی ہونے کے اعلان کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں ، اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے  بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔

 یادر ہے کہ انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انگلش ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

انگلش کوچ برینڈن میکولم نے پریس کانفرنس  کے دوران بتایا کہ  کل بٹلر آخری میچ میں کپتانی کریں گے ، جوز بٹلر ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے ، بٹلر اس ٹیم کے ساتھ کافی لگاؤ رکھتے ہیں ، میں چاہتا تھا وہ بطور کپتان جاری رکھیں    ، اگلے کپتان کے حوالے سے اب تک فیصلہ نہیں ہوا ، آخری میچ کے بعد کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے