ٹرمپ کیساتھ تلخ کلامی، صحافی کی بھی یوکرینی صدر کو شرمندہ کرنے کی بھرپور کوشش

لاہور (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ بھی نہ ہوسکا اور یوکرینی صدر کو وائیٹ ہاؤس چھوڑنا پڑا، یوکرینی صدر کو ایک صحافی کی طرف سے بھی شرمندہ کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیل کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی صحافی برین گلین نے سوال کیا کہ آپ نے کوئی ڈھنگ کا سوٹ (تھری پیس یا پینٹ کوٹ) کیوں نہیں پہنا، آپ امریکا کے سب سے بڑے دفتر (صدارتی آفس) میں آئے ہیں اور آپ نے ڈھنگ کا سوٹ پہننا مناسب نہ سمجھا۔
یادرہے کہ یوکرین کے صدر دلودومیر زیلسنکی جو زیادہ تر گہرے سبز رنگ کے سویٹر میں نظر آتے ہیں اور انہوں نے امریکی صحافی کو جواب میں کہا میں اس وقت سوٹ پہنوں گا جب جنگ ختم ہو جائے گی، شاید جو میں نے پہنا ہوا ہے اسی طرح کا، شاید جو آپ نے پہن رکھا ہے اس طرح کا یا شاید اس سے بھی بہتر، شاید سستا، میں نہیں جانتا دیکھیں، آگے کیا ہوتا ہے۔