خانیوال سے اغواء ہونے والی دلہن جھنگ سے بازیاب

خانیوال(ویب ڈیسک)تقریباً ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرالیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 6 روز قبل خانیوال میں تھانہ صدر کے علاقے میں 15 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عمران کے گھر میں دھاوا بولا، اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ارم بی بی کو اٹھا لے گئے۔
تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارم بی بی کو بازیاب کرالیا اور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ ایک ماہ قبل گھر سے بھاگنے والی ان کی ہمشیرہ کو ارم بی بی کے بھائیوں نے ورغلایا تھا۔