موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا

سالٹ رینج

ملتان (ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر مقدمات کا اندراج شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں پہلی ایف آئی آربھی درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔


تفصیل کے مطابق پہلی ایف آئی آر ملتان کے قریب پشاور کے شہری پردرج کروا ئی گئی، ڈرائیور کو حراست میں لے کر ملتان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے ایم 4 پر پیش آیا جہاں ایک گاڑی 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہی تھی۔


ترجمان کے مطابق غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں درج کیا گیا ہے اور پشاور کے رہائشی ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے