سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کا الزام، جے آئی ٹی نے 15 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے 15 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز کے ذریعے آج دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے 15 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ان میں بیرسٹر گوہر، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، اسد قیصر، عون عباس، وقاص اکرم ، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، عالیہ حمزہ، کنول شوذب، تیمور سلیم خان، شاہ فرمان، شہباز شبیر، میاں محمد اسلم اور تیمور سلیم خان شامل ہیں۔