رمضان المبارک 29دنوں کا، عید 31 مارچ کو ہونے کا امکان ،ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں آٹھواں روزہ ہے اور اب ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
تصیل کے مطابق 30 مارچ کی شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوسکتی ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔