جرائم پیشہ عناصر کا نیا طریقہ، افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پرمیاں بیوی زخمی

افطاری کا سامان

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر نے لوگوں سے لوٹ مارکے لیے نت نئے طریقے اپنانا شروع کردیئے ہیں اور اب اورنگی ٹائون کے علاقے میںڈاکوئوں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر واردات کی کوشش کی اور مزاحمت پر میاں بیوی زخمی ہو گئے۔


پولیس نے بتایا کہ سیکٹر سیون ڈی نسیم آباد قبا مسجد کے قریب خاتون سمیت 3 ڈاکووں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تھی ، اہلخانہ کی مزاحمت پرڈاکووں نے ماربل کے فرش پر گولی چلائی، جس کے ٹکڑے لگنے سے 51 سالہ واحد علی اور اس کی اہلیہ 48 سالہ حنا زخمی ہوگئے جس پر ڈاکو موقع سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔


مزید بتایاگیا ہے کہ ملزمہ ایک پلیٹ میں افطاری دینے کے بہانے افطار سے کچھ دیر قبل دروازہ کھٹکھٹاتی ہے، گھر والے کوئی محلہ دار خاتون سمجھتے ہیں ، جیسے ہی گیٹ کھولتے ہیں تو خاتون کے ہمراہ دیگر ساتھی اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوجاتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے