وزارت صحت میں اہم تبادلوں سے شعبہ صحت میں بہتری کی توقع

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم تبدیلیاں متعارف کراتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو وزارت صحت کی نئی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا ہے، جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل شبانہ سلیم کو ان کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کے باعث اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو وزارت صحت کی اعلیٰ ذمہ داری سونپنے کے ساتھ ساتھ انہیں پمز اسپتال کے شعبہ ریڈیولوجی، بریسٹ کینسر پروجیکٹ اور کینسر ہسپتال کے اہم منصوبوں کا بھی چارج دیا گیا تھا۔ ان کی تعیناتی سے وزارت صحت میں اصلاحات اور امور کو بہتر انداز میں چلانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سابق ڈائریکٹر جنرل صحت شبانہ سلیم کو وزارت صحت کے پاپولیشن ونگ کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی سابقہ کارکردگی پر تحفظات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈیشنل چارج بھی ڈاکٹر شائستہ فیصل سے لے کر پولی کلینک کے ڈاکٹر عبدالولی کے سپرد کر دیا گیا تھا، جسے شعبہ صحت میں ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت میں مزید بھی کئی اہم عہدوں پر تبدیلیاں متوقع ہیں، تاکہ ملکی صحت کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے