ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی خاتون افسر پر سنگین الزامات

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کے خلاف گاڑی چوری کے الزام میں تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے، جب کہ ان پر مالی بے ضابطگیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات بھی سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے اپنی سرکاری گاڑی غائب ہونے کے الزام میں خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عائشہ اس سرکاری گاڑی کو لے اڑیں۔ اس واقعہ کے بعد انتظامیہ نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید برآں، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ اس سے قبل اکیڈمی کے وائس چانسلر سے بھی کروڑوں روپے ہتھیا چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وائس چانسلر نے ان مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو ڈاکٹر عائشہ نے ان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروا کر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

ڈاکٹر عائشہ کے خلاف اب تک دو مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ ان الزامات کی جامع تحقیقات کر رہی ہے اور واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ادارتی ذرائع کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی اس معاملے میں سخت اقدامات پر غور کر رہی ہے تاکہ ادارے کی ساکھ برقرار رکھی جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے