حماس کا بڑا حملہ، 6 اسرائیلی ٹینک تباہ، فوجی افسر ہلاک


فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ کیا گیا ہے، حملے میں 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جبکہ اسرائیلی افسر سمیت 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی فوج کی بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر بھی دھاوا بولا گیا، شیبا فارمز کے علاقے میں بٹالین پر ڈرون حملے سے جانی نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

القسام  بریگیڈ نے لبنان سے شمالی اسرائیل میں راکٹ حملہ کیا گیا، اسرائیلی علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کیے گئے، جس کے بعد ہرطرف آگ لگ گئی۔

لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کی 19 فوجی چوکیوں پر حملے کیے گئے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد241 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 338 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عرب میڈیا کی رپورٹ میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1 ہزار ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوجی اہلکار اور عام اسرائیلی شہری شامل ہیں۔





Source link

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے