اراضی الاٹمنٹ کیس، اینٹی کرپشن عدالت نے اویس لغاری کو بری کردیا

اراضی الاٹمنٹ کیس، اینٹی کرپشن عدالت نے اویس لغاری کو بری کردیا

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری جنرل، سابق وزیر سردار اویس لغاری کو اینٹی کرپشن عدالت نے ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کی لاکھوں ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمہ میں باعزت بری کردیا۔ اویس لغاری پرساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کی لاکھوں ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کاالزام تھا،اس سلسلہ میں عدالتی معاون توقیر حسنین نتکانی کے مطابق ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کی لاکھوں ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سردار اویس احمد خان لغاری کیخلاف مقدمہ کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے