گراں قدر خدمات پر پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انور کیلئے آؤٹ اسٹینڈنگ فلن تھراپسٹ ایوارڈ
ورلڈ افئیرز کونسل آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے ممتاز پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انور کو آؤٹ اسٹینڈنگ انٹرنیشنل فلن تھراپسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پہلی بار متعارف کرائی گئی اس کٹییگری کے تحت یہ اعلیٰ امریکی ایوارڈ انہیں 25 ویں سالانہ Jesse H Jones کے ظہرانے میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہوں نے سابق صدر جارج ڈبلیو بش سے صدارتی استقبالیہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں وصول کیا۔
جاوید انور کو ان کے قائدانہ کردار اور گزشتہ 25 سالوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہیوسٹن کیلئے قابل ستائش تاثر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے قابل رشک خدمات پر اس ایوارڈ کیلے نامزد کیا گیا تھا۔
ورلڈ افیئر کونسل کے سی ای او میرین میلڈو ناڈو نے ایوارڈ کیلے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے جاوید انور کی قابل تحسین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو کہ انہوں نے سفارت کاری سے لے کر انسانیت کی خدمت اور تعلیم کے شعبے سے لے کر قدرتی آفات کے موقع پر فلاحی کاموں میں انجام دیں۔
سابق صدر جارج بش نے بھی جاوید انور کی انسان دوستی اور دریا دلی کو سراہتے ہوئے کہا جاوید انور نے اپنی قابل تحسین خدمات سے مثالی لیڈر شپ اور ایک قابل رشک شہری ہونے کی شاندار مثال قائم کی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی کتاب میں بھی زیر تذکرہ رہنماؤں میں جاوید انور کا نمایاں طور پر ذکر کیا۔
اس موقع پر شرکاء کو جاوید انور کی طرف سے سابق صدر جارج بش کی دستخط شدہ تصنیف بھی پیش کی گئی۔
تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والے 900 سے زائد رہنماؤں اور مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر سمیت متعد د ممالک بکے سفارت کاروں بشمول پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چودھری، سعودی عرب کے قونصل جنرل شفیق التوابی، یو اے ای کے قونصل جنرل سعید المہیری، تمادر الثانی، ریان انور، اٹارنی نعمان حسین، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ، ڈاکٹر شاہد عزیز جمال بفاگی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔