غیر مناسب لباس پہننے پر عرفی جاوید زیرحراست

غیر مناسب لباس پہننے پر عرفی جاوید زیرحراست

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ، سوشل میڈیا پرسنالٹی اور اپنے عجیب و غریب حس فیشن کے حوالے سے معروف عرفی جاوید کو جمعہ کی صبح ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ انکا اشتعال انگیز اور غیر مناسب لباس تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفی جاوید جمعہ کی صبح کافی پینے نکلی تھیں کہ پولیس افسروں کے ایک گروپ نے انہیں حراست میں لے لیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر، ان سے کہہ رہی ہیں کہ ہمارے ساتھ پولیس اسٹیشن چلو، جبکہ عرفی جاوید ان سے سوال کرتی ہیں کہ انہیں حراست میں لینے کی وجہ کیا ہے؟

تو خاتون افسر جواب میں کہتی ہیں کہ اتنے چھوٹے چھوٹے کپڑےپہن کر  کون گھومتا ہے؟ 

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں عرفی نے ایک بیک لیس سرخ ٹاپ اور ڈینم پینٹ کا پیئر پہن رکھا ہے۔ جب عرفی نے افسر سے دوبارہ وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ پولیس اسٹیشن چلیں اور پھر انہوں نے عرفی کا بازو پکڑ کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آخری اطلاعات تک اس ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی تھی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ مذاق پر مبنی ہوسکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے