پی آئی اے کے عمرہ کرایوں میں کمی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا ہے ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کے لئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000روپے علاوہ ٹیکس ہو گا جبکہ گراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000روپے علاوہ ٹیکس ہو گایہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے،ترجمان کے مطابق عمرہ کرائے میں7ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے ، ترجمان کے مطابق پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔