سیما حیدر کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
بھارتی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے 4 بچوں سمیت بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
سچن مینا اور سیما حیدر گوتم بدھ نگر ضلع کے علاقے گریٹر نوائیڈہ میں مقیم ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سیما حیدر اور اُن کے دوسرے شوہر سچن مینا جَلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔
سیما حیدر کے سچن مینا کے پہلے بچے کی ماں بننے سے متعلق خبریں کئی مہینوں سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سچن مینا کی محبت میں پاکستان سے پہلے نیپال اور پھر غیرقانونی طور پر بھارت پہنچنے والی خاتون سیما حیدر کے اپنے پہلے شوہر سے بھی 4 بچے ہیں جو اس وقت اُن کے ساتھ بھارت میں ہی مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ سیما حیدر کی سچن مینا سے پہلی ملاقات آن لائن گیم پب جی پر 2019ء میں ہوئی تھی۔
بدنامِ زمانہ گیم پب جی کھیلتے کھیلتے ہی یہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گیا تھا۔
سیما حیدر نے اپنی باقی زندگی سچن کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2023ء میں بھارت کا بارڈر کراس کیا تھا جہاں اُنہیں پہلے گرفتاری اور پھر تفتیش کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں اُنہیں غیر قانونی شہری قرار دیتے ہوئے رہا کر دیا گیا تھا۔